سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خواتین کے عالمی دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکمشیر کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے خواتین نے نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ معاشی ترقی میں ہر سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افازئی کریں اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارک باد و نیک خواہشات، اس سال کا تھیم ہمیں ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے میں خواتین کے انمول شراکت کو منانے کا موقع فراہم کرتا ہے‘۔
منوج سنہا کا کہنا تھا 'وقت آگیا ہے کہ ڈیجیٹل رسائی میں صنعتی فرق کو ختم کرنے اور اسے محفوظ، جامع اور مساوی بنانے کے لئے مزید کام کیا جائے‘۔ سنہا نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’ جموں وکمشیر کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے خواتین نے نمایاں رول ادا کیا ہے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ معاشی ترقی میں ہر سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افازئی کریں اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائے‘۔ انہوں نے کہا ’چلو ہم مساوی ڈیجیٹل مستقبل اور قوم کی تعمیر میں خواتین کی فعال شرکت کے لئے کوششوں کو دوگنا کرنے کا عزم کریں‘۔ بتادیں کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرکے ان پر تشدد کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کرنا ہے۔