اردو

urdu

ETV Bharat / state

B R Sharma is new State EC سابق چیف سیکریٹری بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر - بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر

سنہ 1984بیچ کے آئی اے ایس افسر بی آر شرما، جو بی جے پی - پی ڈی پی مخلوط حکومت میں چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں، کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر مقرر کیا۔

a
a

By

Published : Jul 14, 2023, 4:29 PM IST

سرینگر :جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سابق بیروکریٹ برج راج شرما کو ’’اسٹیٹ الیکشن کمیشن‘‘ منتخب کیا ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں کشمیر میں پنچایتی اور ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کرتا ہے۔ بی آر شرما کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر انتخاب کے متعلق منوج سنہا نے جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’برج راج شرما 65 برس کی عمر تک اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔‘‘

منوج سنہا نے حکمنامہ میں کہا کہ ’’جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے شق 36 کے سب سیکشن 3 کے مطابق سابق آئی اے ایس افسر برج راج شرما کو اسٹیٹ الیکشن کمیشن منتخب کیا جا رہا ہے۔‘‘ برج راج شرما جموں ضلع کے رہنے والے ہیں اور سنہ 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے اور اپریل سنہ 2020 میں نوکری سے سبکدوش ہوئے تھے۔ وہ جموں کشمیر میں کئی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور سنہ 2015 اور سنہ 2017 کے مابین پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار میں جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری رہے۔

سبکدوشی کے بعد اکتوبر 2019 میں ان کو مرکزی سرکار نے دو برس کے لئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا تھا تاہم آٹھ ماہ کے بعد انہوں نے استعفیٰ پیش کیا کیونکہ سنہ مئی 2020 میں انکو جموں کشمیر کے سابق ایل جی گریش چند مرمو نے جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنایا تھا، جس کی مدت دو برس ہے یا 62 برس کی عمر کی حد۔

مزید پڑھیں:P K Pole Appointed CEO JK پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر مقرر

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں اکتوبر نومبر سنہ 2018 میں پنچایتی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ان انتخابات میں منتخب پنچایتی ممبران کی مدت امسال دسمبر میں مکمل ہو رہی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ جموں کشمیر میں پہنچایتی و بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ بی آر شرما سے قبل سابق آئی اے ایس افسر کے کے شرما اسٹیٹ الیکشن کمشنر رہے جن کی دو برس کی مدت امسال فروری میں مکمل ہوئی تھی۔ وہ ایل جی منوجی سنہا کے مشیر تھے تاہم اکتوبر سنہ 2020 میں انکو سٹیٹ الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا تھا۔ کے کے شرما کا تعلق بھی جموں ضلع سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details