جموں و کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تقریباً 8 اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے تین روز بعد ایل جی منوج سنہا نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقدس مہینے رمضان کے دوران تراویح کی نماز کی ادائیگی اور دیگر عبادات کو یقینی بنایا جائے۔
نائٹ کرفیو کے دوران نماز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایات
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں نائٹ کرفیو کے دوران رمضان میں نماز ادا کرنے کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔
منوج سنہا نے کہا ' متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ضلع پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ مقدس مہینہ رمضان میں کرفیو ٹائمنگ کے دوران لوگوں کو نماز اور دیگر عبادت کرنے کے لیے ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو جموں و کشمیر انتطامیہ نے یونین ٹریٹری کے آٹھ اضلاع میں 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ جن اضلاع میں کرفیو نافذ کیا گیا ان میں جموں، ادھمپور، کھٹوعہ، سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ اور کپواڑہ شامل ہیں۔