اردو

urdu

ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive In Srinagar: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز اشبر نشاتھ ،حکیم محلہ ،دوبی محلہ ،لال بازار اور نگین علاقے میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ ونگ نے کئی ڈھانچے مسمار کیے ہیں۔LCMA Demolition Drive In Srinagar

lcma-conducts-demolition-drive-in-various-srinagar-areas
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

By

Published : May 17, 2022, 10:40 PM IST

سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کے دوران اپنے حدود میں ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے تھے۔Lakes Conservation & Management Authority Demolition Drive in Srinagar
منگل کو ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے اشبر نشاتھ ،حکیم محلہ ،دوبی محلہ ،لال بازار اور نگین علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ان ڈھانچوں میں ایک منزلہ ، دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ پلنتھ اور دیگر تعبیرات بھی شامل ہیں۔ LCMA Demolition Drive In Srinagar

سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار
ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:



واضح رہے کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت یا قانون کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلق محکمے نے پابندی عائد کر رکھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details