اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tatoo Ground in Srinagar ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل - ٹیٹو گراؤنڈ میں سیاحتی سرگرمیاں

ٹٹو گراونڈ، بٹہ مالو میں واقع ہے جو سرینگر کے تجارتی مرکزی لال چوک سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس گراونڈ میں 2 نومبر سنہ 2015 میں سابق مرحوم وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے 136 کنال اراضی پر ’’سٹیزن پارک‘‘ بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی تھی، تاہم اس پارک کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

land-allotted-to-mod-in-lieu-of-tatoo-ground-in-srinagar
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 10:47 PM IST

سرینگر: ایک اہم پیش رفت کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے سرینگر کے ٹیٹو گراؤنڈ کے بدلے 158 کنال زمین وزارت دفاع کو واگزار کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جموں و کشمیر انتظامیہ نے 135 کنال اور دو مرلے جو ضلع بڈگام کے شریف آباد علاقے میں ہیں، وزارت دفاع کو واگزار کی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں واقع 23 کنال اور 13 مرلے زمین بھی وزارت دفاع کو دی گئی ہیں۔ یہ اراضی سرینگر کے ٹیٹو گراؤنڈ کے بدلے وزارت دفاع کو دی گئی ہے۔"


اُن کا مزید کہنا تھا کہ"انتظامیہ نے سات ستمبر 2023 کو انتظامی کونسل کے اجلاس کے دوران اس بارے میں ایک تجویز کی منظوری کے بعد، وزارت دفاع کو اراضی واگزار کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔"

مزید پڑھیں:Tatto ground handed over to MHA: سرینگر کے ٹٹو گراؤنڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل


واضح رہے کہ رواں برس جولائی مہینے کی 31 تاریخ کو وزارت دفاع نے ٹیٹو گراؤنڈ کی 139.04 ایکڑ (1112.3 کنال) کی دفاعی اراضی کو وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے ذریعے وزارت داخلہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے، تاکہ علاقے میں سیاحت اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ٹٹو گراونڈ، بٹہ مالو میں واقع ہے جو سرینگر کے تجارتی مرکزی لال چوک سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس گراونڈ میں 2 نومبر سنہ 2015 میں سابق مرحوم وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے 136 کنال اراضی پر ’’سٹیزن پارک‘‘ بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی تھی۔ تاہم اس پارک کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ ٹٹو گراؤنڈ برسوں سے وزارت دفاع کے قبضے میں تھا اور یہاں کافی بڑا فوجی کیمپ قائم ہے۔ اس کی کچھ اراضی میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کا ایک کیمپ بھی قائم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details