اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: مشن موڈ پروجیکٹ لانچ

جموں و کشمیر محکمہ لیبر اینڈ امپلائمنٹ کے کمشنر سکریٹری سوربھ بھگت نے اننت ناگ ڈاک بنگلو میں واقع محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اننت ناگ: مشن موڈ پراجیکٹ  لانچ
اننت ناگ: مشن موڈ پراجیکٹ لانچ

By

Published : Jul 29, 2020, 10:13 PM IST

اس موقع پر انہوں نے مشن موڈ پروجیکٹ لانچ کیا، محکمہ نے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیں، اس موقع پر لیبر کمشنر عبدالرشید وار، اے ڈی سی اننت ناگ سمیت کئی دیگر افسران موجود تھے۔

اننت ناگ: مشن موڈ پراجیکٹ لانچ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیبر کمشنر نے کہا کہ' محکمہ اندراج شدہ لیبرز کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے ذریعہ بھی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار رجسٹرڈ مزدوروں میں چار ماہ تک ایک ایک ہزار روپے فی کس وظیفہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

'سیف الدین سوز کبھی نظر بند تھے ہی نہیں'


انہوں نے کہا کہ' مزدوروں کے رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details