اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ امتحانات ملتوی - کشمیر میں طلبا کو مشکلات

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جو امتحانات 12 اور 13 جنوری کو لیےجانے والے تھے، اُنہیں ملتوی کردیا گیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ امتحان ملتوی
کشمیر یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ امتحان ملتوی

By

Published : Jan 11, 2021, 1:31 PM IST

وادی میں حالیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 12 اور 13 جنوری کو لیے جانے والے امتحان کو موخر کردیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر ارشاد احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے 12 اور 13 جنوری کو لیے جانے والے انڈر گریجویٹ امتحان کو فی الحال ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانی پرچے کے لیے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور نئے تاریخ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی

واضح رہے کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوئی تھی۔ 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی اور وادی میں کسی طرح کے امتحانات منعقد نہیں ہو پائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details