اردو

urdu

ETV Bharat / state

KU, SKIMS Defer All Examinations: کشمیر یونیورسٹی اور سکمز صورہ میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی - بھاری برفباری سے پیدا شدہ صورتحال

منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھاری برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے 23 فروری یعنی بدھ کو لیے جانے والے تمام انڈر گریجویٹ، بی ایڈ اور دیگر پروفیشنل امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ KU Postponed Exams

کشمیر یونیورسٹی اور سکمز صورہ میں آج لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی
کشمیر یونیورسٹی اور سکمز صورہ میں آج لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

By

Published : Feb 23, 2022, 10:49 AM IST

موسمی خرابی کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی اور سکمز میڈیکل یونیورسٹی میں لیے جانے والے آج تمام امتحانات کو ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ Snowfall in Kashmir

منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھاری برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے 23 فروری یعنی بدھ کو لیے جانے والے تمام انڈر گریجویٹ،بی ایڈ اور دیگر پروفیشنل امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ All Exams Postponed

کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زماں کےمطابق ملتوی شدہ امتحانی پرچوں کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ New Datasheet

ادھر سکمز میڈکل یونیورسٹی کے 23 فروری کے طے شدہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیاگیا ہے ۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے کنٹرولر امتحانات کی اطلاع کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ SKIMS Medical College Postponed Exams


یہ بھی پڑھیں:

Heavy Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری جاری


واضح رہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے وادی کے جنوب و شمال میں بھاری برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے جس کے باعث وادی کے کئی اہم رابطہ سڑکیں اور بین ضلع رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں Heavy Snowfall in Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details