شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 25سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے جس کے اہل خانہ نے بیٹے سے واپس گھر آنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سہی پورہ کرالہ گنڈ ہندوارہ کا رہنے والا یہ 25 سالہ نوجوان تعلیم کو خیر آباد کہہ کر اپنا گھریلوکام کرتا تھا۔ لاپتہ نوجوان عاقب محمد کے اہل خانہ کے مطابق وہ 27 جون سے ہی لا پتہ ہے، وہ کسی کام کے لئے گھر سے نکلا تھا تب سے اب تک نہیں لوتا ہے۔