سنو بورڈنگ کے کوچ فرحت نائک نے گلمرگ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کہا کہ اگرچہ سیکنگ برف میں کھیلی جانے والی دوسری سرمائی کھیلوں کے مقابلے میں کافی مشہور ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام کما چکے ہیں تاہم سنو بوڑڈنگ میں بہت کم کھیلاڑی موجود ہیں۔
کوچ کا کہنا تھا کہ اب چونکہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آغاز یہاں ہوچکا ہے اس سے سنو بورڈنگ کھیل کی اور نوجوانوں کی راغب ہونے کا موقع ملے گا جبکہ وہ لوگ بھی اس کھیل سے آشنا ہوں گے جو ابھی تک اسے ناآشنا تھے۔