سرینگر:عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے باشندے راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ اس یاترا نے ایک سیکولر اور ’تمام مذاہب کے گھر‘ کے نام سے مشہور جمہوری ہندوستان کی امید کی کرن کو دوبارہ جگایا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ملک کی بڑی اکثریت کے ساتھ متحد ہیں جو ملک میں خطہ اور مذہب کے نام پر کھیلی جا رہی نفرت انگیز اور تفرقہ انگیز سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ Awami National Conference on Bharat Jodo Yatra
بیگم خالدہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ’’کشمیر تاریخی طور پر تکثیری ثقافت، اخلاقیات اور سیکولرزم کا ایک سر چشمہ رہا ہے اور صرف یہی معیار اور وجہ تھی کہ کشمیر نے 1947 میں یونین آف انڈیا کے ساتھ اس وقت اپنے تعلقات استوار کیے جب میرے والد شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہروکی قیادت میں جدید ہندوستان کے بانیوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے ایک جمہوری، سماجی اور سیکولر ہندوستان کا ہاتھ تھاما تھا۔‘‘ ANC on Rahul Gandhi