اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیری تاجر سرکار کو ماسکس فراہم کریں گے - kashmir

جموں و کشمیر میں سرکار کو کووڈ 19 کیلئے درکار طبی عملے کیلئے ماسکس اور دیگر سامان کی کافی ضرورت ہے اور اس ضمن میں وادی کے تاجروں نے حکومت کو ایک لاکھ ماسکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

KCCI masks
کورونا وائرس: کشمیری تاجر سرکار کو ماسکس فراہم کریں گے

By

Published : Apr 6, 2020, 8:32 PM IST

وادی کی تاجر انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں اعلی حکام سے میٹینگ کی جس دوران انہیں یہ معلوم ہوا کہ سرکار کو ماسکس اور دیگر سامان کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری تاجرین اس وبا کا مقابلہ کرنے میں حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، اور فی الحال وہ سرکار کو ایک لاکھ ماسکس فراہم کریں گے۔

کورونا وائرس: کشمیری تاجر سرکار کو ماسکس فراہم کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ تاجر گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد حالات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں لیکن پھر بھی وہ سرکار اور سماج کو موجودہ صورتحال سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور تعاون دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 وبا سے اب تک دو افراد کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ 106 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details