اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: معذورین نے 'یوم سیاہ' منا کر احتجاج کیا

عالمی یوم معذور کے موقع پر جسمانی طور ناخیز افراد نے اس دن کو یوم سیاہ کے بطور مناتے ہوئے جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی دھرنا دیا۔

کشمیر میں معذورین نے 'یوم سیاہ' منا کر احتجاج کیا
کشمیر میں معذورین نے 'یوم سیاہ' منا کر احتجاج کیا

By

Published : Dec 3, 2019, 9:39 PM IST

احتجاج کر رہے ان افراد نے اپنے سروں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں جموں کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینرس اور پلے کارڑس بھی اٹھا رکھے تھے۔

کشمیر میں معذورین نے 'یوم سیاہ' منا کر احتجاج کیا

جموں کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کہا کہ 3 دسمبر کو یوم سیاہ کے بطور اس لیے منایا کیونکہ ہمارے مشکلات کی طرف کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہم نے 3 دسمبر کو اس سال بھی یوم سیاہ کے بطور منایا کیونکہ کسی بھی سرکار نے آج تک ہمارے مشکلات کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی موجودہ لیفٹیننٹ گورنر ہمارے مسائل کی طرف توجہ مبذول کررہے ہیں'۔

موصوف صدر نے کہا کہ متواتر حکومتوں نے آج تک ہمارے مطالبات کو پورا کرنے کے صرف وعدے کئے لیکن زمینی سطح پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے کہا: 'متواتر حکومتوں نے ہمارے قریب دو درجن جائز مطالبوں، جن میں ہمارے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ، ناخیز افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی بھرتی عمل، سرکاری ملازمتوں میں مخصوص ریزرویشن، اسمبلی، مونسیپلٹیوں اور پنچایتوں میں 4 فیصد ریزرویشن، تعلیمی اداروں میں ناخیز افراد کے بچوں کے لئے مخصوص ریزرویشن، ناخیز افراد کے لئے ہر ضلع صدر مقام پر بازآباد کاری سینٹروں کا قیام وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں، کو پورا کرنے کا وعدہ کیا لیکن زمینی سطح پر کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی'۔

عبدالرشید بٹ نے کہا کہ سال گزشتہ گورنر انتظامیہ نے ڈس ابلٹی ایکٹ 2018 کو منظور تو کیا لیکن اس کو اب تک نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبوں کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔
موصوف صدر نے کہا کہ ہم نے کئی بار سابق گورنر اور موجودہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہونے کی کوشش کی لیکن اب تک ہمیں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں ناخیز افراد کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں سے ناخیز افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details