پہلے دونوں ممالک کے مابین جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور سرحد پر جنگ بندی معاہدے پرعمل آوری کا ایک دوسرے نے یقین دلایا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے وزراء اعظم کے درمیان مکتوب بھیجنے پر سیاسی تعطل ختم ہوتا دیکھا جارہا ہے-
ہند پاک تعلقات پر کشمیری عوام کا رد عمل - سرحد پر جنگ بندی معاہدے
بھارت اور پاکستان کے مابین برسوں سے جاری کشیدگی کے بعد حالیہ دنوں میں رشتے استوار ہونے کے آثار دیکھنے کو مل دیکھنے کو مل رہے ہیں جس سے کشمیر میں عوامی و سیاسی حلقوں میں ایک امید کی کرن جاگ اٹھی ہے۔
سیز فائر یا جنگ بندی ان دو ممالک کے درمیان سب سے بڑا مثبت قدم ہے جس سے لائن آف کنٹرول اور سرحد پر رہنے والے لوگوں نے کافی سراہا ہے- سندھ طاس معاہدے پر دونوں ملکوں کے کمشنر نے دو سال کے التوا کے بعد 23 مارچ کو نئی دہلی میں ملاقات کی ہے-
ہم آپ کو بتا دیں کہ دونوں ممالک کے آپسی رشتے پلوامہ حملے اور پھر بھارت سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشیدہ ہوئے تھے اور تعلقات منجمد ہوئے تھے-
ان اقدامات کے بعد دونوں ممالک اب آپس میں تجارت کی بحالی پر غور بھی کر رہے ہیں- تاہم گذشتہ دنوں پاکستان کی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت کو فی الحال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا-
اس تازہ خفیہ بات چیت کے عمل اور دونوں ہمسایوں کے مابین رشتے بحال ہونے پر کشمیر کے سیاسی و تجارتی تنطیموں نے خیر مقدم کیا ہے-
پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر رؤف بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آپس میں بات چیت کے عمل کو مزید سرعت دینے چاہیے کیونکہ ان ملکوں کے بہتر رشتے ہونے سے کشمیر کے حالات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں-
لاین آف کنٹرول سے کشمیر اور مظفر آباد کے درمیان اوڑی سے آرپار تجارت کی بحالی پر زور دیتے ہوئے تاجر انجمن کے نایب صدر سمیع اللہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی بحالی سے تجار نہایت ہی خوش ہوئے اور ان میں امید پیدا ہوئی ہے کہ دونوں ممالک آرپار پار تجارت کو بحال کریں گے-
انکا کہنا تھا کہ آرپار تجارت سے اوڑی میں لاین آف کنٹرول کنٹرول پر امن قائم رہتا ہے اور اس کے علاوہ ہزاروں افراد اس تجارت سے اپنا روزگار بھی کماتے ہے-
تجزیہ کار اور سینئر صحافی گوہر گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالات میں بہتری کے آثار کو مسئلہ کشمیر سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ پاکستان نے ان تعلقات کو ہموار کرنے کو دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ مشروط کیا ہے- تاہم وہ مانتے ہیں کہ اگر مستقبل میں تعلقات ہموار ہوں گے تو کشمیر پر بھی پیش رفت ممکن ہے-