سرینگر: وادی کشمیر کے تاجرین نے جموں کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح گھریلو صارفین کے بجلی فیس میں ایمنسٹی دی گئی ہے اسی طرح صنعت و تجارت کے لئے بھی یہ ایمنسٹی اسکیم لاگو کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایل جی انتظامیہ نے گھریلو بجلی صارفین کے لیے ایمنسٹی اسکیم کو منظوری دی تھی۔ Traders seek amnesty in power bills
کشمیری تاجرین کا بجلی فیس میں رعایت کا مطالبہ اس اسکیم کے تحت گھریلو بجلی صارفین کے لئے بقایہ بجلی فیس کو بغیر سود اور سر چارج کے بارہ قسطوں میں ادا کیا جا سکتا ہے جو جو عوام کے لئے بڑی راحت مانی جارہی ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق کی قیادت میں تاجر انجمن کا ایک وفد گزشتہ روز ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار سے ملا اور انہیں ایمنسٹی دینے کی تلقین کی۔
شیخ عاشق نے کہا کہ ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار نے انکی گزارشات کو سنجیدگی سے سنا اور کہا کہ وہ ایل جی کے سامنے گزارشات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایل جی منوج سنہا اس پر غور کریں گے۔ Kashmir Traders seek amnesty in power bills
ادھر، تاجرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا گھریلو بجلی صارفین کے لئے راحت کا اعلان خوش آئند ہے تاہم اسی طرح صنعت کاروں کی لئے بھی ایمنسٹی اسکیم لاگو کی جائے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تجارتی شعبہ کو ناسازگار صورتحال اور کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا جس سے انہیں بینک و دیگر قرضہ جات ادا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ گھریلو صارفین کی طرح ایمنسٹی اسکیم تاجرین پر بھی لاگو کرے گا تو یہ انتظامیہ کا انکے تئیں راحت کا فیصلہ ہوگا۔ Kashmiri Traders seek amnesty in Pending power bills
جموں کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سے پانچ لاکھ سے زائد گھریلو بجلی صارفین کو راحت ملے گی، باوجود اس کے کہ سرکاری خزانے کو نقصان ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد بجلی صارفین ہیں جن کی برسوں سے بجلی بلز واجب الادا ہیں اور اس رقم سے جمع ہونے والا سود و سرچارج کی کل 937 کروڑ رقم معاف کی جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی صارفین کے لیے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا
واضح رہے کہ اس سے قبل منتخب حکومتوں نے بھی جموں کشمیر میں صارفین کے لئے اس قسم کی ایمنسٹی اسکیموں کو منظوری دی تھی۔ ان ہی اسکیموں کو آگے بڑھاتے ہوئے انتظامی کونسل نے کہا کہ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین ان اسکیموں سے مستفید نہیں ہو پائے تھے جس کی وجہ سے اس اسکیم کو ایل جی انتظامیہ نے منظوری دے کر صارفین کے لئے راحت کا اعلان کیا ہے۔