اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری رہنماؤں کا احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت - عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے کئی سیاسی رہنماؤں نے سینئر کانگریسی رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کشمیری رہنماؤں کا احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت
کشمیری رہنماؤں کا احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

By

Published : Nov 25, 2020, 3:14 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان احمد پٹیل کے انتقال پر سیاسی، ملی ،مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے کئی سیاسی رہنماؤں نے احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیے عظیم سانحہ قرار دیا۔

رکن پارلیمان فاروق عبداللہ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس کے سینئر رہنما اور سونیا گاندھی کے مشیر خاص احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

کشمیری رہنماؤں کا احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

عمر عبداللہ نے لکھا کہ ' میرے والد اور مجھے احمد پٹیل صاحب کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ احمد بھائی کے ساتھ ہمارے تعلقات سیاسی اور ذاتی دونوں ہی تھے اور یہ تعلقات ایک طویل عرصے سے رہے ہیں۔ اللہ انھیں جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو اس مشکل وقت میں تقویت دے۔'

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ' احمد بھائی کے انتقال کے بارے میں سن کر غمزدہ ہوگیا ۔ وہ شائستہ اور رحم دل شخص تھے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔' انہوں نے اس نقصان کو برداشت کرنے کیلئے لواحقین سے صبر کی دعا کی۔

کشمیری رہنماؤں کا احمد پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

واضح رہے کہ احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل نے ٹویٹر پیغام میں ان کے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ''25 نومبر کو صبح 3.30 بجے میرے والد احمد پٹیل کا انتقال ہو گیا، ایک ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کی صحت اچھی نہیں تھی، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔''

کانگریس کے سینئر رہنما اور خزانچی احمد پٹیل کا آج صبح 3.30 بجے انتقال ہو گیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details