اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Female Vlogger Tasiya Tariq کشمیر کی پہلی خاتون فوڈ وی لاگر تاثیہ طارق

مومن آباد بٹہ مالو کی رہنے والی 30 سالہ تاثیہ طارق نے 2018 میں کشمیر فوڈ فیوژن کے نام سے ایک یوٹیوب چینل شروع کی،جس کے آج دو لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ تاثیہ نے الگ الگ کشمیری کھانوں کو بنانے کے طریقہ کار کی جانکاری حاصل کر کے ویڈیو بنانا اور اپنی یوٹیوب چینل کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا شروع کیا۔Kashmir Female Vlogger Tasiya Tariq

کشمیر کی پہلی خاتون فوڈ وی لاگر تاثیہ طارق
kashmiri-first-female-vlogger-tasiya-tariq-on-a-mission-of-preserving-indigenous-kashmiri-food

By

Published : Nov 7, 2022, 4:46 PM IST

سرینگر:کشمیر کا حسن جتنا لازوال ہے اتنے ہی یہاں کے روایتی پکوان بھی دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتے ہیں۔ لیکن موجودہ دور میں کئی ایسے روایتی پکوان اور کھانے ہیں جو ہم یا تو فراموش کر چکے یا بنانا بھول گئے ہیں ایسے میں تاثیہ طارق نے کشمیر کے فراموش شدہ کھانوں کو زندہ کرنے اور تیار کرنے کے اصل طریقے بتانے کا بھیڑا ہے۔Kashmir Food Recipes

دراصل تاثیہ طارق کشمیر کی پہلی خاتوں فوڈ وی لاگر ہے۔جوکہ مختلف کھانوں خاص کر بھولے ہوئے پکوانوں کو تیار کرنے کے طریقے کو بڑی مہارت کے ساتھ اردو،کشمیر اور انگریزی زبان میں بیان کرتی ہے۔ کشمیر فوڈ فیوژن کے نام سے اپنی یوٹیوب چینل کے ذریعے تاثیہ نہ صرف کشمیر بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک گھریلو نام بن چکی ہی ہے۔ Kashmir Female Vlogger Tasiya Tariq

kashmiri-first-female-vlogger-tasiya-tariq-on-a-mission-of-preserving-indigenous-kashmiri-food
مومن آباد بٹہ مالو کی رہنے والی 30 سالہ تاثیہ نے 2018 میں کشمیر فوڈ فیوژن کے نام سے ایک یوٹیوب چینل شروع کی۔جس کے آج دو لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ دراصل یہ خیال انہیں اس وقت آیا جب تاثیہ اپنے شوہر کے ساتھ انٹرنیٹ پر کشمیری وازوان پلاو کی ریسپی ڈھونڈ رہی تھی لیکن ان کو وہ حوبحو طریقے میں بنانے کی جانکاری نہیں ملی ہے۔اس کے بعد تاثیہ نے الگ الگ کشمیری کھانوں کو بنانے کے طریقہ کار کی جانکاری حاصل کر کے ویڈیو بنانا اور اپنی یوٹیوب چینل کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا شروع کیا۔Kashmir Food Fusion Youtube Channelتاثیہ طارق اگرچہ ابتدا میں وازان کے الگ الگ پکوانوں کو تیار کرنے سے متعلق ویڈیوز بناتی تھی تاہم بعد میں لوگوں کے بہتر ریسپانس اور سبسکرائبرز میں اضافے کے ساتھ ہی انہیں ملک اور بیرون ممالک میں رہ رہے کشمیریوں کی جانب سے مختلف فراموش شدہ کھانوں کے تیار کرنے کے طریقہ کار پر ریڈیوز بنانے کی درخواست کی گئی۔جس سے بعد تاثیہ نے نہ صرف کشمیر مسلمانوں بلکہ پنڈت برادری کے مشہور ڈیشز بنانے پر بھی ویڈیوز بنانا شروع کئے جس کا سلسلہ برابر جاری یے۔ تاثیہ دعوی کرتی ہے کہ وہ روایتی پکوان کو بنانے کا طریقہ ویسے ہی بناتی ہے۔ جیسا کہ ان کا بنانے کا اصل طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں:Sarposh Kashmiri Cuisine Restaurant سرپوش ریسٹورنٹ، بنگلور میں کشمیری کھانوں کا مرکز

تاثیہ نے انگلش لیٹریچر میں ماسٹر کیا ہے، ایسے میں یہ اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ بھولے ہوئے روایتی کھانوں کے بارے میں جانکاری پہنچانے کا کام بھی بہتر طور انجام دے رہی ہے۔تاہم اس باصلاحیت خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر اور خاص کر سسرال والوں کے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔

تاثیہ طارق کی اس پہل کو لوگ کافی سراہانا کرتے ہیں ایسے میں یہ فوڈ فیوژن سے نہ صرف فراموش شدہ کھانوں کو زندہ کر رہی ہے بلکہ ان کھانوں کا اصل اور حوبحو طریقہ بتا کر ایک کامیاب وی لاگر کے طور اپنی الگ پہچان بنا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details