سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے 150 سے زیادہ فلم سازوں کو مرکز کے زیر انتظام خطے میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کی اجازت دی ہے۔ اس پیش رفت سے کشمیر میں فلمسازی سے منسلک افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے اس فیصلے کا استقبال کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے جانے مانے اداکار اور لائن پروڈیوسر جاوید گورا کا کہنا تھا کہ "ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے ہم لائن پروڈیوسر کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ہوٹل سیکٹر سے وابسطہ افراد کو بھی کافی فائدہ پہنچے گا۔"
کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ خوش آئند قدم اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے یہاں کے اداکاروں کو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہر فلم کے لیڈ اداکار باہر کے ہوتے ہیں پھر دوسرے درجے پر مقامی ہوتے ہیں۔ اس لیے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ فلم پالیسی کے تحت یہ یقینی بنائے کہ مقامی اداکاروں کو بھی فلموں میں اچھے رول پیش کریں۔"
وہیں نوجوان اداکار ثاقب وانی کا کہنا تھا کہ "یہ خوشی کی بات ہے۔ اب یہاں کے مقامی لائن پروڈیوسر کو کافی کام ملے گا۔ اس سے اداکاروں کو بھی اچھے کردار نبھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ے یہاں کے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ اب دیکھنا ہے کہ کس طریقے سے یہ سب کیا جائے گا۔"
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کو بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلم سازوں سے فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اب تک 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی اجازت دی جا چکی ہے، جب کہ چند فلموں کی شوٹنگ یہاں ہو چکی ہے۔ کچھ نئی فلمیں آنے والے ہفتوں میں فلمائی جائیں گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور اجازت دینے کا عمل ایک مسلسل عمل ہے۔ jk admn issued permission to filmmakers to shoot films and web series in jk
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PGSA) 2011 کے تحت اجازت کے نظام کو نافذ کیا ہے۔ اس کے مطابق انتظامیہ کو ایسے پروڈیوسروں کو اجازت دینی ہوگی جو 30 دنوں کے مقررہ وقت کے اندر جموں و کشمیر میں شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل نے بغیر کسی پریشانی کے شوٹنگ کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو میکانزم شروع کیا ہے۔ فلم ساز jkfilm.jk.gov.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔JK FILM Policy
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔Tollywood and Bollywood Filmmakers in Kashmir