اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری آرٹسٹ طارق شاہ کا ممبئی میں انتقال - kashmir news

کشمیری آرٹسٹ طارق شاہ کا ہفتہ کو ممبئی میں کورونا کے سبب انتقال ہو گیا۔

کشمیری آرٹسٹ طارق شاہ کا ممبئی میں انتقال
کشمیری آرٹسٹ طارق شاہ کا ممبئی میں انتقال

By

Published : Apr 3, 2021, 2:37 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 3:34 PM IST

بالی ووڈ کی مختلف فلموں میں کام کرنے والے کشمیری فنکار طارق شاہ ہفتہ کو عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب فوت ہو گئے۔ وہ تقریباً 66 برس کے تھے۔

شاہ کے اہل خانہ کے مطابق ایس او پیز کے پیش نظر ان کی تجہیز و تکفین ممبئی میں ہی انجام دی جائے گی۔

طارق شاہ نے وادی میں ریڈیو، ٹی وی اور تھیٹر سے کیرئیر کی شروعات کرنے کے بعد بالی ووڈ میں طبع آزمائی کی جہاں انہوں نے مختلف فلموں میں کام کیا۔ ان میں ’’آئی تیری یاد‘‘ قابل ذکر ہے۔

چند فلموں میں لیڈ رول نبھانے کے بعد انہوں نے ہدایت کاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینئر آرٹسٹ اور فلم میکر مشتاق علی نے بتایا کہ ’’شاہ کی وفات کشمیر آرٹ محبین کے لیے بڑا سانحہ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’شاہ نجی زندگی میں بے حد حلیم، ملنسار، کم گو لیکن خیر خواہ تھے، وہ نہ صرف میرے لیے بلکہ درجنوں آرٹسٹوں کے لیے مشعل راہ بنے۔‘‘

مشتاق علی نے بتایا کہ شاہ گذشتہ چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ سے ممبئی میں ہی مقیم تھے۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details