اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج - کشمیر درجہ حرارت

kashmir night temperatureوادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا  وہیں دارالحکومت سرینگر میں لگاتار دوسرے روز بھی صبح کے وقت گہری دھندھ چھائی رہی۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 12:32 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جہاں اس وقت کشمیر میں سرد ترین موسم کے چالیس دن ’’چلہ کلان‘‘ جاری ہے وہیں وادی کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درج حرارت منفی 3.0 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا وہیں صبح سے ہی شہر میں دھند کی وجہ سے وزیبلیٹی آج بھی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوپیاں میں آج رات کا درج حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں پارہ منفی 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 4.7 ڈگری سیلسیش رہا جب کہ مشہور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں پارہ منفی 3.0 ڈگری سیلسیش رہا جبکہ کپوارہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 3.5 اور منفی 2.0 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 جبکہ کولگام میں منفی 1.9 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:دھند کی گرفت میں کشمیر، وادی بھر میں منفی درجہ حرارت درج

صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بانیہال میں سب سے کم 1.2 ڈگری سیلسیش درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیش درج کیا گیا، کٹرا میں 8.0 ڈگری سیلسیش، کٹھوعہ میں 8.2 ڈگری سیلسیش اور بٹوٹ میں 5.1 ڈگری سیلسیش درج کیا گیا۔ بانیہال کے بعد بھدرواہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں رات کا درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ ضلع میں منفی 9.8 ڈگری درج کیا گیا، کرگل میں منفی 8.2 ڈگری سیلسیش درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details