اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather:ـ کشمیر میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے سازگار - کشمیر برفباری

وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ اور زوجیلا درے پر رواں موسم کی دوسری برف باری ہوئی، تاہم محکمہ موسمیات نے 8اکتوبر تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کشمیر میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے سازگار
کشمیر میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے سازگار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 1:54 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے 8 اکتوبر تک موسم کو فصل کٹائی کے لئے ساز گار قرار دیا ہے۔ ادھر، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں اور زوجیلا پر دوران شب رواں سیزن کی دوسری برف باری ہوئی جبکہ جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 2 اکتوبر کو جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں وادی میں 3 سے 8 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک مگر جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد 9 سے 15 اکتوبر تک وادی میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق وادی میں 9 اور 10 اکتوبر کو بارشوں کے 60 سے 70 فیصد امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے ساز گار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details