وادی کشمیرمیں سردی کی شدت میں جہاں دن بدن اضافہ ہورہا ہے Cold Wave Intensifies In Kashmirوہیں رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اس بیچ سرینگر میں گذشتہ شب کا رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بدھ یعنی 14 دسمبر کی شام سے موسم میں تبدلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 ڈسمبر کو وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں ۔
گذشتہ دنوں سے خشک موسم کے چلتے رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ سرینگر میں پیر اور بدھ کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت Minimum Night Temperature منفی 2.6 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ اتوار اور پیر شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 درج کیا گی جوکہ اس سیزن میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔