سرینگر : کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، اتوار کے روز وادی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر موسمیات کے مطابق رواں ہفتے پارہ 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو کہیں کہیں پر بارشیں متوقع ہے۔
معروف ماہر موسمیات فیضان کینگ کے مطابق وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے آخری ہفتے میں گرمی کی شدت میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ۔ اُن کے مطابق رواں ہفتے وادی کشمیر میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد کہیں کہیں بارشیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں مون سون کا اثر جمعرات سے پڑے گا جس دوران کہیں کہیں پر بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے ۔