کشمیر یونیورسٹی کے حکام نے 01 سے 31 جنوری تک مرکزی کیمپس اور دیگر تمام کیمپس کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا
کشمیر یونیورسٹی کے حکام نے 01 سے 31 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، تاہم نوٹس کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے ماہرین تعلیم اور طلباء کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے سرمائی تعطیل میں اساتذہ رضاکارانہ طور پر آن لائن تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
اس ضمن میں یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبا وطالبات اور تدریسی عملے کو مطلع کیا گیا ہے کہ یکم جنوری سے سرمائی تعطیل کا اطلاق عمل میں لایا جائے گا۔
تاہم اس نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی حکام کی جانب سے مزید کہا کہ گیا ہے کہ طلباء کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے تدریسی عملہ رضاکارانہ طور پر سرمائی تعطیلات کے دوران آن لائن کلاسز کا اہتمام عمل میں لایا جاسکتا ہے، تاکہ طلباء کو تعطیل کے دوران بھی اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔