اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ٹریڈ الائنس، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کے لئے معمولی رقم مقرر کی جائے، جیسے مقامی گاڑیوں کے ٹرانسفر کیلیے وصول کی جاتی ہے۔

ٹریڈ الائنس، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ٹریڈ الائنس، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 31, 2021, 10:13 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کار ڈیلرس ایسوسی ایشن نے بیرونی ریاستوں کی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلیے اصل معاملات کی طرف توجہ مرکوز کی جائے۔
انہوں نے کہا 'غیر مقامی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت پہلے ہی متعلقہ ریاست یا یوٹی میں ان کا ٹوکن ٹیکس ادا کیا جاچکا ہے اور یہاں ان گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن سے لوگوں پر اضافی بوجھ بڑھ جائیگا'۔

ٹریڈ الائنس، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا 'گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کے لئے معمولی رقم مقرر کی جائے، جیسے مقامی گاڑیوں کے ٹرانسفر کیلئے وصول کی جاتی ہے'۔

مقامی کار ڈیلر شوکت احمد نے کہا 'دوبارہ رجسٹریشن پر بھاری ٹیکس لگانے سے لوگوں کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانا مشکل ہوجائیگا۔ اگر انتظامیہ چاہتی ہے کہ تمام غیر مقامی گاڑیوں کی دوبارہ ریجسٹریشن ہونی چاہیے تو حکومت کو اس کیلئے برائے نام معمولی رقوم وصول کرنی چاہئے'۔

یہ بھی پڑھیے
پہلگام: اسکول صرف ایک ٹیچر کے بھروسے

انہوں نے مزید کہا 'غیر ریاستی گاڑیوں کا ٹیکس پہلے ہی لیا جاتا ہے اور اب جبکہ ہمیں کشمیر میں دوبارہ ٹیکس دینے کو کہا جا رہا ہے، یہ سرا سر نا انصافی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details