جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 1457 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 77 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 63990 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1001 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 817 اور کشمیر سے 640 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 22032 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 228، بارہمولہ 86، کولگام 19، شوپیاں 09، اننت ناگ 49، کپواڑہ 29، پلوامہ 50، بڈگام 78، بانڈی پورہ 35، گاندربل 57، جموں 266، کٹھوعہ 46، راجوری 76، ادھم پور 62، رامبن 65، سامبا 33، کشتواڑ 44، ڈوڈہ میں 151 اور ریاسی میں 14 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 13057 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3844، کلگام 2184، شوپیان 1930، اننت ناگ 3252، پلوامہ 3534، کپواڑہ 3207، بڈگام 4364، بانڈی پورہ 3155 اور گاندربل میں 2560 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 10177، راجوری 2086، رامبن 1077، کٹھوعہ 1719، ادھم پور 1797، سامبا 1391، ڈوڈہ 1686، پونچھ 1356، ریاسی 740 اور کشتواڑ میں 874 کیسز ہیں۔