کوڈ19کے نتیجے میں اسکول بند رہنے کے دوران ٹیوشن فیس کے علاوہ بس فیس حکام، والدین اور اسکول منتظمین کے درمیان تنازعہ شروع ہوا تھا اور اسکولوں پر اضافی بس کرایہ وصول کرنے کے الزامات عائے کیے جا رہے تھے تاہم اس مسئلہ کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کشمیر Kashmir PVT School Association کی جانب سے حتمی طور حل کرتے ہوئے بس کرایہ مسافت کے حساب سے مقرر کیا ہے۔
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے ’’تاکہ والدین اور اسکولوں کے درمیان جو بار بار خلفشار پیدا ہوتا تھا اس کوختم کیا جائے۔ اس ضمن میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے کے لئے ماہانہ 1950روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ 5سے 10کلو میٹر تک کے فاصلے کےلئے 2450روپے اور اس کے بعد ہر کلو میٹر کے لئے اضافی 45روپے مقرر کیے گئے Kashmir PVT School Association Fixed Bus Fare According to Distanceہیں۔