اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2020, 6:28 PM IST

ETV Bharat / state

ضرورت مند صحافیوں کی مدد کے لیے پہل

کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے وہیں کوروناوائرس میڈیا شعبے پربھی اپنے منفی نقوش چھوڑنے میں پیچھے نہیں رہا۔

kashmir press club
ضرورتمند صحافیوں کی مدد کے لیے کی جا رہی پہل

پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا پر اس وبائی بیماری کے اثرات صاف دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صحافتی برادری سے وابستہ کئی افراد مالی دشواریوں سے جھوج رہے ہیں۔

اس حوالے سے کشمیر کے ایوان صحافت (پریس کلب) نے اپنی ایک غیر معمولی کوشش کے تحت فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کی پہلی کڑی کے تحت پریس کلب نے اپنے اکاونٹ سے ایک لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی بحران کا شکار ہونے والے صحافیوں کی مدد کی جا سکے۔

مالی دشواریوں کا سامنے کرنے والے صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مالی مدد کرنے کی غرض سے ایک غیر معمولی پہل کے بعد کشمیر پریس کلب کے ذمہ داران نے کشمیر کے دیگر صحافیوں کو بھی اس فنڈ میں اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس بحرانی صورتحال کے دوران مالی تنگی کا سامنا کر رہے ہیں ساتھوں کی مدد کی جا سکے۔ایوان صحافت نے اس تعلق سے اپنا اکاونٹ نمبر SB1112040100003880 بھی مشتہر کیا ہے۔

کشمیر پریس کلب کے عہدیدارن کا کہنا ہے کہ اکاونٹ میں جمع ہونے والے فنڈ پر کشمیر کے تمام صحافیوں کا اختیار ہوگا خواہ وہ کلب کا ممبر ہو یا نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران کوروناوائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی میڈیا اداروں نے اپنے عملے کی تنخواہوں میں یاتوکٹوتی عمل میں لائی ہے یا کام کر رہے عملے میں کمی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details