سرینگر:جموں و کشمیر میں موسم سرما کے دوران کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ یعنی پی ڈی سی ایل نے 15 نومبر کو سرینگر و دیگر اضلاع کے لیے موسم سرما کے دوران بجلی کی تخفیف کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ تاہم لوگوں کی شکایت ہے اس شیڈول پر بھی انتظامیہ عمل درآمد نہیں کررہا ہے۔
تخفیف کے شیڈول کے مطابق میٹر والے سرینگر میں بجلی میں روزانہ ساڑھے 4 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے، جس دوران صبح، دوپہر اور شام کے اوقات کے دوران ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی نہیں دستیاب نہیں رہی گی۔ غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی میں 8 گھنٹے کی کمی ہوگی جس دوران ان علاقوں کو صبح کے وقت تخفیف دو گھنٹے، دن اور شام کے اوقات میں تین گھنٹے بجلی نہیں ہوگی۔ وہیں دیہی علاقوں میں بجلی تخفیف کا شیڈول اس سے زیادہ رکھا گیا ہے۔ کشمیر کی سیاسی و تجارتی تنظیمیں انتظامیہ کے تخفیف کے شیڈول سے کافی نالاں ہے وہی بجلی نہ ہونے پر بھی وہ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ Power curtailment in Kashmir