ذرائع کے مطابق بدعنوانی کی شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی کی ٹیم نے تحقیقات کرتے ہوئے یہ کارروائی عمل میں لائی۔
سرینگر: اے سی بی کا پولیوشن کنٹرول بوڑد دفتر پر چھاپہ - urdu news
اینٹی کرپشن بیورو نے جمعرات کو سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
سرینگر: اے سی بی کا پولیوشن کنٹرول بوڑد دفتر پر چھاپہ
ذرائع نے مزید کہا کہ اے سی بی کی ٹیم میں شامل اہلکاروں نے محکمہ کے چند ملازمین سے مختصر پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ روانہ ہو گئے۔ اس دوران نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور نہ ہی کوئی شئی ضبط کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں اے سی بی نے جموں و کشمیر کواپریٹیو ہائوسنگ کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کے خلاف کیس رجسٹر کرکے مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے۔