اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی

جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے صدر ضمیر ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "عالمی وبا کی وجہ سے وادی میں کھیل سرگرمیاں بند تھیں۔ فٹبال کی لیگز جو مئی میں ہونی تھی وہ آج سے شروع ہو گئی۔"

جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی
جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی

By

Published : Jul 13, 2021, 8:07 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کھیل سرگرمیاں نہ کے برابر رہی تاہم کھلاڑی اپنے گھروں میں ہی محدود رہ کر خود کو میچ کے لیے فٹ رہنے کے لیے مشق کرتے رہے۔ خیر دیر سے ہی سہی منگل کے روز سرینگر کے سینتھٹک ٹرف (مصنوعی ٹرف) پر جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن پروفیشنل لیگ 2021 کا پہلا میچ ریئل کشمیر فٹبال کلب اور اسپورٹس کونسل فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کو ریئل کشمیر نے پانچ - سفر سے جیت لیا۔ ریئل کشمیر کے 16 برس کے کھلاڑی سہیل خورشید کو اُن کے بہترین کھیل کے لیے مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازہ گیا۔

جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے صدر ضمیر ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "عالمی وبا کی وجہ ہے وادی میں کھیل سرگرمیاں بند تھیں۔ جس وجہ سے فٹبال کی لیگز جو مئی میں ہونی تھی وہ آج سے شروع ہو گئی۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر فٹبال ایسوسیشن پروفیشنل لیگ 2021 کا یہ پہلا ایڈیشن ہے اور اس کا مقصد وادی کے کھلاڑیوں کو پلٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اس لیگ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس مقابلے کے آخر میں جو دو ٹیمیں پہلے اور دوسرے پائیدان پر رہیگی اُن کو ائی - لیگ کے سیکنڈ ڈویژن میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔"

جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی
وہیں بھارتیہ فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عبد الماجد ککرو نے بھی اس لیگ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ "میں بس اتنا چاہتا ہوں کی کشمیر کے کھلاڑی خطے کا نام ہر جگہ روشن کریں۔ ایسے لیگ کی وجہ سے اُن کا کھیل بہتر ہوگا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ریئل کشمیر کا ایک کھلاڑی دانش فاروق کا کنٹریکٹ ائرسل کی ٹیم کے ساتھ ہوا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اور بھی یہاں کے کھلاڑی اسی طرح کامیاب ہو اور نام روشن کریں۔"لیگ کا دوسرا میچ آج سات بجے سے جموں و کشمیر بینک فوٹبال کلب اور حیدریہ سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details