جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج مارچ کے پہلے ہفتے میں ظاہر کیے جائے گے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چئیرپرسن وینا پنڈتا نے کہا کہ رواں برس نومبر میں لئے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج اگلے ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ظاہر کئے جائے گا اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
امسال امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کا رہا۔ جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ کا زائد عرصہ لگ گیا ہے۔
انہوں نے وجوہات گردانتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینج سے بھرپور رہا جس کے باعث امتحانات اکتوبر کے بجائے نومبر میں تاخیر سے لئے گئے۔
دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مارچ میں ہوگا
امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وینا پنڈتا نے کہا کہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کا رہا۔ جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ کا زائد عرصہ لگ گیا ہے۔
مارچ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج
چیئرپرسن نے طلباء سے اپیل کی کہ نتائج کے حوالے سے افوہوں پر کان نہ دھرے اور اگلے کلاس کی تیاریوں میں جٹ جائے۔
واضح رہے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات گزشتہ برس نومبر مہینے میں لیے گئے تھے۔