سرینگر: ایک اہم پیش رفت میں جموں و کشمیر وقف بورڈ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ’’زیارتگاہوں، آستان عالیہ، بقعہ جات میں مخصوص مقامات پر مستقل طور پر قابض لوگوں کے ذریعے عطیات وصول کرنے پر مکمل پابندی‘‘ عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں وقف بورڈ نے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔Ban on Unauthorised Donation Collection at Shrines in JK
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابقــ: ’’جموں و کشمیر وقف بورڈ کو کچھ لوگوں کے خلاف بڑی تعداد میں یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ زیارتگاہوں میں زبردستی اور استحصالی طریقوں سے عوام سے چندہ وصول کیا جا رہا ہے۔‘‘ حکمنامہ کے مطابق ’’بہتر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اور معاشی طور مستحکم ہونے کے باوجود بعض افراد زیارتگاہوں کے اندر مخصوص مقامات پر مستقل طور پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ اور ایسی مثالیں بھی ہیں جب ایسے (مخصوص) مقامات کو بڑی رقم کے عوض آؤٹ سورس (معائدہ کے تحت فروخت) کیا جا رہا ہے، جو زیارتوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘JK Waqf Board Ban on Unauthorised Donation Collection
وقف بورڈ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے: ’’جبکہ، اس طرح کے غیر اخلاقی اعمال مقدس مقامات کی شبیہہ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ پہلے سے ہی مالی مشکلات سے جوجھ رہے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے لیے مزید نقصان کا باعث ہیں۔ اس طرح کی چوری وقف بورڈ کی فلاحی اور بنیادی فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت کو بری طرح سے محدود اور متاثر کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے سرگرمیاں، زائرین کو مختلف سہولیات فراہم کرنے اور مزارات پر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے وقف کی صلاحیت اور سرگرمیاں بھی محدود ہو رہی ہیں۔‘‘Unauthorised Donation Collection at Kashmir Shrines Banned