سرینگر:جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اپنے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت درگاہ حضرت بل میں کسی بھی قسم کی تصویر کشی اور ویڈیو گرافی پر پابندی لگا دی ہے ۔ بورڈ کے مطابق اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص نہ ہی باہر اور نہ ہی درگا کے اندر کسی قسم کی تصویر کشی یا ویڈیو گرافی کرسکتا ہے۔ ایسے میں ویڈیو شوٹنگ یا تصویر کشی کرنے والے خواہش مند افراد کو بورڈ سے پیشگی اجازت حاصل کرنے ہوگی ۔ Photography Videography Banned in Dargah Hazratbal
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے یہ حکمنامہ انجمن و اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے جاری کردہ اس حکمنامہ کے چند روز بعد آیا ہے جس میں انجمن و اقاف نے ایک اہم فیصلے کے تحت جامع مسجد سرینگر کے اندر مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی ہے۔۔Photography Banned In Jamia Masjid Srinagar
Photography Banned in Dargah درگاہ حضرت بل میں تصویر کشی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے حضرت بل درگاہ میں بغیر اجازت کے تصویر کشی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سے پہلے انجمن و اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تاریخی جامع مسجد کے اندر مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی تھی۔Photography Banned in Dargah
مزید پڑھیں:Jamia Masjid Srinagar Prohibits Photography جامع مسجد سرینگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
فیصلے کے تناظر جامع مسجد کے مین گیٹ پر نوٹس چسپاں کی گئی تھی جس پر لکھا گیا کہ مسجد شریف کے اندر فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی لہذا کوئی اندر کیمرا نہیں لے جائے۔
اسی فیصلے کے پیس منظر میں اب جموں وکشمیر وقف بورڈ نے بھی درگاہ حضرت بل میں ویڈیو گرافی اور تصویریں کشی پر بغر اجازت کے مکمل طور ہابندی عائد کی ہے۔JK Waqf board banned photography In jamia Masjid
قابل ذکر ہے کہ نومبر کے ماہ میں تاریخی جامع مسجد دہلی انتظامیہ نے لڑکیوں کو جامع مسجد کے صحن میں جانے کے لیے پابندی عائد کی تھی جس کے بعد اس فیصلے کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔