سرینگر:مرکزی کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں آج جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی ورکروں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ JKSRTC Employees Protest
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس آر ٹی سی میں بطور ڈرائیور کام کر رہے ملازمین کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے نتیجے میں ملازمین نے آج پرس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا کر رکھے تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔Pending Wages Protest in Srinagar