اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری عوام نتائج سے بے پرواہ کیوں؟ - عام لوگ معمول ک

لوک سبھا انتخابات کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی جارہی ہے ۔

کشمیر میں انتخابی لہر خاموش کیوں؟

By

Published : May 23, 2019, 10:36 AM IST

Updated : May 23, 2019, 12:11 PM IST

ووٹوں کی گنتی کا یہ سلسلہ صبح 8بجے سے شروع ہوا جو جارہی ہے ۔ریاست کی 6 نشتوں کے لیے گنتی کے لیے 10 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

کشمیری عوام نتائج سے بے پرواہ کیوں؟

دوسری جانب ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی اور نتائج سامنے آنے کے اس دن کو ایک خاص اہمیت دی جاتی -

لوگوں میں اس حوالے سے بڑا جوش وخروش بھی پایا جاتا ہے ۔ وہیں عام لوگ معمول کے کام کاج کو بھی چھوڑ کر اپنی من پسند پارٹی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نتائج سے با خبر رہنے کے لیے اپنے اپنے ٹی وی سکرینز پر بڑے غور و خوص سے نظریں لگائے بیٹھے ہو تے ہیں۔

تاہم ریاست جموں و کشمیر میں خاص کر وادی کشمیر کے لوگوں میں اس طرح کی کوئی دلچسپی نہیں دیکھی جارہی ہے ۔ لوگ معمول کے مطابق اپنے کام کاج میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں ۔کس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملے گی یا کس کے نصیب میں ہار ہوگئی یہاں کے لوگ اس تعلق سے نہ کوئی خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور نہ ہی لوگوں میں کسی قسم کا جوش خروش پایا جارہا ہے۔

وہیں دوسری طرف وادی کشمیر کی3پارلیمانی سیٹوں پر نہایت ہی کم ووٹنگ کی شرح سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ وادی کشمیر کے لوگ ووٹنگ عمل میں خاص اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔

Last Updated : May 23, 2019, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details