اردو

urdu

ETV Bharat / state

Principals Appointed As CEO's مستقل اسامیاں پُر کرنے تک پانچ پرنسپل نگران سی ای اوز کے طور پر تعینات - چیف ایجوکیشن آفیسرز کشمیر میں تعینات

حکمے اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز پانچ پرنسپلز کو کشمیر ڈویژن میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے تک نگران چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای او) کے طور پر تعینات کیا ہے۔Principals Appointed As CEO's In Kashmir

jk-sed-appoints-five-principals-as-ceos-till-permanent-posts-filled
jk-sed-appoints-five-principals-as-ceos-till-permanent-posts-filled

By

Published : Dec 14, 2022, 10:54 PM IST

سرینگر:محکمے اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز پانچ پرنسپلز کو کشمیر ڈویژن میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے تک نگران چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای او) کے طور پر تعینات کیا ہے۔۔Principals Appointed As CEO's In Kashmir

اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق" سی ای اوز کی یہ ذمہ داریاں انتظامیہ کے مفاد میں اور "انتظامی ضروریات کے پیش نظر" دی گئی ہیں۔ جبکہ مزکورہ پرنسپل چیف ایجوکیشن آفیسرز کے طور نگرانی کریں گے جب تک کہ یہ اسامیاں مستقل بنیادوں پر پُر نہیں کی جاتی ہیں۔"

مستقل اسامیاں پُر کرنے تک پانچ پرنسپل نگران سی ای اوز کے طور پر تعینات
حکم نامے کے مطابق پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول حلمتھ پورہ کپواڑہ علی محمد کو سی ای او بانڈی پورہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ پرنسپل ایچ ایس ایس خواس، چمن لال شرما کو سی ای او بارہمولہ کا چارج سونپا گیا ہے۔ سشما کول کو سی ای او پلوامہ کا چارج تفویض کیا گیا ہے جبکہ ونود کمار جد کو سی ای او سرینگر اور رمیش کے حاکم کو سی ای او اننت ناگ کا چارج سونپا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق اسی طرح رام پال شرما کو پرنسپل ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) کولگام کا نگران چارج سونپا گیا ہے۔

حکومتی حکم نامے کے مطابق افسروں کے ذمہ دار چارج الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔ انتظام خالصتاً عارضی ہے اور مزکورہ پرنسپل کو سنیارٹی، تقرری، ترقی یا ریگولرائزیشن کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہو گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details