جموں و کسمیر یوٹی میں گذشتہ ماہ فروری کے دوران 17ہزار 572 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران 74 مریض فوت ہوئے۔ Covid 19 in J&K
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سال 2022 کے فروری مہینے میں جموں وکشمیر میں کل ملا کر 17ہزار 572افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 74مریضوں کی وائرس سے موت واقع ہوئی۔ Active Cases in J&K
انہوں نے بتایا کہ کشمیر صوبے میں فروری مہینے میں 9ہزار 104افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ جموں ڈویژن میں 8 ہزار 468افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔ Covid Surge In JK
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 74مریض فوت ہوئے جن میں سے 40 جموں اور 34 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
بتادیں کہ سال 2022 کے جنوری مہینے میں 94 ہزار 135افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ اس دوران 146مریض فوت ہوئے تھے ۔Positive Cases in February Month
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2021 میں 4 ہزار 438 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 52مریض از جان ہوئے ۔
اُن کے مطابق نومبر مہینے میں 4 ہزار 698 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ اس دوران 44 مریض فوت ہوئے تھے۔Covid Deaths
اکتوبر مہینے میں 2 ہزار 819 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران دس مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
سال 2021 کے ستمبر مہینے میں 4 ہزار 11 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 14مریض فوت ہوئے۔ Active Cases