اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے696 نئے کیسز - جموں و کشمیر

جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے696 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے696 نئے کیسز
کورونا وائرس کے696 نئے کیسز

By

Published : Oct 8, 2020, 10:58 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 696 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 81793ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 276 خطہ جموں سے ہیں اور 420 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 09 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 07 جموں سے ہیں اور 02 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1336 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 961 جموں خطے سے ہیں اور 375 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکثر اخبارات ہمارے بیانات شائع نہیں کرتے: میرواعظ عمر فاروق

اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں186،بڈگام میں 52،بارہمولہ میں71،پلوامہ میں22،کپوارہ میں15،اننت ناگ میں21،بانڈی پورہ میں18،گاندر بل میں24،کولگام میں7 اورشوپیان میں4 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں89،راجوری میں34،اُدھمپور میں17،ڈوڈہ میں10،کٹھوعہ میں43،پونچھ میں47،سانبہ میں11،رام بن میں8،کشتواڑ میں15اور ریاسی میں2کیس سامنے آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 81793 پازیٹیو کیسز میں سے 11482 کیسز فعال ہیں جبکہ 69020 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1291 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 409 جموں سے ہیں اور 882 کشمیر وادی سے ہیں۔ بلٹین کے مطابق 1780540 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 8 اکتوبر تک 1698747 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details