اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 398 کا تعلق کشمیر وادی اور 43 کا تعلق جموں خطہ سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات
کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات

By

Published : Jul 18, 2020, 10:39 PM IST

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 13198 معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے5797 فعال ہیں، اب تک 7165 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 236 تک پہنچ گئی، جن میں سے 218 کا تعلق کشمیر سے اور 18 کا تعلق جموں سے ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ آج مزید607 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں جموں کے 44 اور کشمیر کے 563 افراد شامل ہیں۔ انہیں جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4،98،007 ٹیسٹس کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 18جولائی 2020 تک 4،84،809 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں اب تک 3،26،536 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38750 افراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ13 افراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔5797 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ43480 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بلیٹن کے مطابق238260 افرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

سرینگر میں اب تک کورونا وائرس کے 2611معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1982سرگرم معاملات ہی ۔570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ59 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔

بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1527ہوئی ہیں جن میں سے 631سرگرم معاملات ہیں اور48 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں اور 848صحتیاب ہوئے ہیں۔ کولگام میں1140مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں325سرگرم معاملات ہیںاور 791صحتیاب ہوئے ہیں اور24 کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع شوپیان میں 1082 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں320 سرگرم ہیں اور 744صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ 18کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1032 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں335 سرگرم ہیں۔ 679 شفایاب ہوئے ہیں اور18کی موت واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیے تو حالات بدتر ہونگے'

کپواڑہ میں 833 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 287 فعال 533 صحتیاب اور 13 کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 842 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں368 سرگرم، 463 مریض صحتیاب اور 11 کی موت ہوئی ہے۔

بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 749ہوئی ہیں جن میں سے 343 سرگرم 388 افراد صحتیاب اور 18 کی موت واقع ہوئی ہے۔ بانڈی پورہ میں اب تک 428 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے94 سرگرم، 329 مریض صحتیاب اور 05 کی موت واقع ہوئی ہے۔

گاندربل میں کل 267 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں152سرگرم، 111 افراد شفایاب اور 04 کی موت ہوئی ہے۔ اِسی طرح جموں میں وائر س کے 584 مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں179سرگرم معاملات ہیں اور 394 صحت اور11کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھمپور میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد 324 ہوئی ہے، جن میں سے 32معاملات سرگرم ہیں، 291 افراد صحتیاب اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں352 مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں 112سرگرم معاملات ہیں اور 239 افراد صحتیاب اور ایک کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کورونا سے زیادہ متاثر کیوں ہورہی ہیں

رامبن میں318معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 95 سرگرم معاملات ہیں اور223 شفایاب ہوئے ہیں۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک339 مریض پائے گئے ہیں جن میں 229 معاملے سرگرم اور 109 مریض شفایاب اور ایک کی موت ہوئی ہے۔

ضلع سانبہ میں 328 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 153سرگرم معاملات ہیں اور 174 افراد صحتیاب اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ پونچھ میں152معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 27سرگرم معاملات ہیں جبکہ124مریض شفایاب اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ ڈوڈہ میں 158 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے74معاملات سرگرم ہیں جبکہ82مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

ریاسی میں بھی64معاملات سامنے آئے ہیں جن میں19سرگرم ہیں اور45 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں68 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں40 معاملے سرگرم ہے اور28 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details