مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1330 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 70 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1330 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 61,041 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 972 خطہ جموں سے ہیں اور 658 خطہ کشمیر سے ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 237 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 64، پلوامہ میں 41، بڈگام میں 62، اننت ناگ میں 60، بانڈی پورہ میں 65، کپواڑہ میں 52، کولگام میں 19، گاندربل میں 44، شوپیاں میں 14، جموں میں 221، راجوری میں 62، کھٹوعہ میں 42، ادھمپور میں 31، سانبہ میں 53، رامبن میں 47، ڈوڈہ میں 86، پونچھ میں 77، ریاسی میں 18 اور کشتواڑ میں 35 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔