ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے مثبت کیسز میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔Covid 19 Cases in Jammu and Kashmir
پیر کے روز جموں وکشمیر میں بارہ بی ایس ایف اہلکاروں سمیت 706 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چار مریض فوت ہوئے۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 706 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid 19 Cases in Jammu and Kashmir
انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں پیر کے روز 172افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 64، بڈگام میں 45، پلوامہ میں 14، کپواڑہ میں 18، اننت ناگ میں 14، بانڈی پورہ میں گیارہ ، گاندربل میں چار اور کولگام میں 19افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں ضلع میں 233 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 18، راجوری میں چار ، ڈوڈہ میں چار، کٹھوعہ میں 18، سانبہ میں آٹھ کشتواڑ میں بارہ ، پونچھ می سولہ ، رام بن میں ایک اور ریاسی میں 26ا فراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔coronavirus cases in JK
اُن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مریض بھی کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔Deaths Due to Covid 19