اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلباغ سنگھ مرکز میں ڈی جی ایمپینل - مرکزی سرکار میں ڈائریکٹر جنرل

مرکزی کابینہ کی تعیناتی کمیٹی نے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ سمیت 29 آئی پی ایس افسران کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل افسران کو مرکزی سرکار میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے برابر منصب پر تعینات کیا جاتا ہے۔

دلباغ سنگھ مرکز میں ڈی جی ایمپینل
دلباغ سنگھ مرکز میں ڈی جی ایمپینل

By

Published : Feb 11, 2021, 7:54 PM IST

جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کو مرکزی کابینہ کی تعیناتی کمیٹی نے مرکزی سرکار میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے لئے ایمپنیل کیا ہے۔

سنہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر دلباغ سنگھ اکتوبر 2018 میں گورنر ستیہ پال ملک کے دور میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں؛ دفعہ 370 کے خاتمے کی اطلاع کسی کو نہیں تھی: حکومت

دلباغ سنگھ کے علاوہ 29 پولیس افسران کو کابینہ نے ایمپنل کیا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں وہ مرکزی سرکار میں ڈی جی کے عہدے پر فائز ہونے کے قابل بن گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس عہدے میں ایمپنل ہونے کے بعد ان کا جموں وکشمیر سے تبادلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details