اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accreditation To Journalists جموں و کشمیر میں صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن کیلئے کمیٹی تشکیل - جموں و کشمیر کے صحافی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ سال کے وقفے کے بعد یونین ٹیریٹری میں صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔JK Govt Forms Panel To Grant Accreditation To Journalists

jk-govt-forms-panel-to-grant-accreditation-to-journalists
جموں و کشمیر میں صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن کیلئے کمیٹی تشکیل

By

Published : Dec 21, 2022, 10:45 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ سال کے وقفے کے بعد یونین ٹیریٹری میں صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔Accreditation To Journalists

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کی ایکریڈیٹیشن دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پیلک ریلیشنز جموں و کشمیر ہوں گے۔ وہیں اس کمیٹی کے سکریٹری ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ہونگے۔JK Govt Forms Panel To Grant Accreditation To Journalists

اس کمیٹی کے میں ذوالفقار مجید (دکن ہیرالڈ)، فیاض احمد (اے این آئی)، نیرج روہمیترا (ڈیلی ایکسلیئر) ، ارشد رسول (روزنامہ گڈیال)، نوین شرما (دانک جاگرن)، انیل بھٹ (پی ٹی آئی)، ظہور ہاشمی (روزنامہ آفتاب)، ستیش ومل (آل انڈیا ریڈیو)، پردیپ دتا (ٹائمز ناؤ) اور ایاض حفیظ (رائزنگ کشمیر) بطور ممبر شامل ہون گے۔

مزید پڑھیں:PSA on Journalists in Kashmir : سنہ 2022 میں دو صحافی پی ایس اے کے تحت گرفتار، وزارت داخلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details