لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک حکمنامے کے تحت جموں و کشمیر میں جاری 149سالہ قدیم روایت کو ختم کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کے ملازمین کو جموں اور سرینگر میں الاٹ کی گئی سرکاری رہائش گاہوں کو 21دنوں کے اندر خالی کرنے کے احکامات صادر کئے۔
اس ضمن میں کمشنر سیکریٹری محکمہ اسٹیٹ ایم راجو کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریٹ میں تمام افسروں اور ملازمین کو تفویض کیے گئے رہائشی کوارٹروں کی منسوخی کو منظوری دی گئی ہے اور کوارٹروں کو تین ہفتے کے اندر خالی کیا جانا چائیے۔
ای سسٹم متعارف کئے جانے سے اب سال بھر سیکریٹریٹ میں جموں اور سرینگر میں فائیلوں کی منتقلی کے بغیر ہی بیک وقت کام کاج انجام دیا جا سکتا ہے اس عمل سے نہ صرف لوگوں کو آسان ہوگی بلکہ دربار مو کی منتقلی سے کروڑوں روپے بھی بچ سکیں گے۔