تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں 28 حلقوں میں پولنگ اختتام پذیر ہوئی جن میں صوبہ کشمیر میں 13 حلقے اور جموں میں 15 حلقے شامل ہیں۔
آٹھویں مرحلے کے لیے 168 امیدوار میدان میں ہیں، کشمیر کے 13 حلقوں میں 83 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 31 خواتین شامل ہیں۔ وہیں جموں کے 15 حلقوں میں 15 خواتین سمیت 85 امیدوار میدان میں ہیں۔