اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین میں کمی، 632 نئے کیسز - نئے مثبت معاملات

جموں و کشمیر میں 1386 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 936 جموں خطے سے ہیں اور 450 کشمیر وادی سے ہیں۔

کورونا متاثرین میں کمی، 632 نئے کیسز
کورونا متاثرین میں کمی، 632 نئے کیسز

By

Published : Oct 5, 2020, 10:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 632 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 79738 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 346 خطہ جموں سے ہیں اور 286 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 10 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 05 جموں سے ہیں اور 05 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1386 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 936 جموں خطے سے ہیں اور 450 کشمیر وادی سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 79738 پازیٹیو کیسز میں سے 14696 کیسز فعال ہیں جبکہ 63790 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1252 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 387 جموں سے ہیں اور 865 کشمیر وادی سے ہیں۔

شوپیاں فرضی تصادم کے سلسلے میں گرفتار نوجوان کے اہل خانہ کا احتجاج

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 15652 ہے ان میں سے 1858 فعال ہیں جبکہ 13491 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 303 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 14687 ہے جن میں 3410 فعال ہیں اور 11074 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 203 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بلٹین کے مطابق 1723337 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 5 اکتوبر تک 1643599 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details