جموں وکشمیر بینک میں پروبیشنری آفیسر یعنی پی او اسامیوں کی بھرتی کے لیے آن لائن پری لیمز امتحان بدھ سے ہوگا۔ اس آن لائن امتحان میں مجموعی طور 56ہزار سے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ پانچ دنوں تک جاری رہنے والے اس امتحان میں پہلے روز تقریبا 6ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔
جموں وکشمیر بینک نے کووڈ 19کے چلتے تمام امتحانی مراکز میں سرکاری ہدایات کو عملانے میں مکمل اقدامات اٹھائے ہیں یہ امتحان پانچ دنوں تک ہر روز چار شفٹوں میں لیے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جموں وکشمیر میں 29امتحانی مراکز جبکہ 10 مراکز ملک کی دیگر جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں ۔
جموں وکشمیر بینک میں اسامیوں کے لیے امتحان بدھ سے ہوا شروع
اس آن لائن امتحان میں مجموعی طور 56ہزار سے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں
فائل فوٹو
امتحانی مراکز پر ضوابط اور کورونا وائرس احتیاط کی نگرانی کے لیے زونل افسروں اور ہیڈ آفس سے اعلی افسروں نے سنٹروں کا دورہ کیا اور اسکے علاوہ بینک کے انسانی وسائل محکمے کے سنئیر افسران امتحان کی پوری کاروائی کا جائزہ کارپوریٹ آفس لے رہے ہیں ۔