سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے افسر کے مطابق جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کو بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلم سازوں سے فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ jk admn issued permission to filmmakers to shoot films and web series in jkاُن کا کہنا تھا کہ "اب تک 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی اجازت دی جا چکی ہے، جب کہ چند فلموں کی شوٹنگ یہاں ہو چکی ہے، کچھ نئی فلمیں آنے والے ہفتوں میں فلمائی جائیں گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور اجازت دینے کا عمل ایک مسلسل عمل ہے۔" BOLLYWWOD FILM SHOOTING IN KASHMIR
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بڑے بینرز آنے والے مہینوں میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کریں گے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی۔ نیشنل جیوگرافی کی ٹیم نے بھی کشمیر میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی۔ ڈاکیومنٹری فلموں سے لے کر فیچر فلموں تک بڑے بینرز اب جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں شوٹنگ میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔" فلم کونسل کے ایک اور آفسر نے بتایا کہ پنجاب کے بہت سے پروڈیوسرز بھی موسم خزاں اور سردیوں میں اپنے میوزک ویڈیوز کی شوٹنگ میں یہاں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ Tollywood and Bolloywwod Filmmakers in kashmir
مزید پڑھیں: