سرینگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر سمارٹ سٹی کے دائرے میں آنے والیے جھیل ڈل اور اس سے منسلک آبی ذخائر کے گرد و نواح کا تعین کرنے کے لئے ماہرین کی تکنیکی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ کمیٹی کو 2 ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ JK Admin Forms Panel to Determine Buffers Around Dal Lake
حکام کے مطابق یہ کمیٹی 13 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں 5 سرکاری ممبران کے علاوہ 8 ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (LCMA) کے نائب چیئرمین کو سونپی گئی ہے جبکہ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین محکمہ ماحولیات و جنگلات کے نمائندے، جو کہ فارسٹر کے عہدے سے کم نہ ہو، کے علاو ٹاؤن پلانگ آرگنائزیشن کشمیر کے چیف ٹاؤن پلانر اور محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر یا ان کی جانب سے نامز کوئی نمائندہ، جنہیں آبی ذخائر اور جھیلوں سے متعلق کافی جانکاری ہو، ممبران ہوں گے۔ Committee Formed to Determine Buffers Around Dal Lake